کورونا ویکسین بنانے والی امریکی ٹیم کے سربراہ
نامور مسلم سائنسدان ڈاکٹر السلاوی
امیگریشن آف بریلنٹ مائنڈ کی المناک مثال
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لئے ’’آپریشن وارپ اسپیڈ‘‘ کے نام سے ایک تیز ترین پروگرام تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے۔ آپریشن وارپ اسپیڈ جس کے معنی میزائل کی تیزی کے ہیں۔ اس آپریشن کا مقصد جلد ازجلد امریکی حکومت کی سرپرستی میں کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری ہے ۔۔لیکن اس سے اہم بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے آپریشن وارپ اسپیڈ پروگرام کا چیف سائنٹسٹ جسے مقرر کردیا ہے وہ ایک مسلمان سائنسدان ہیں۔ منصف السلاوی کا تعلق شمالی افریقہ کے عرب اسلامی ملک مراکش سے ہے۔ وہ دنیا کے مشہور ترین امیونولوجسٹ ہیں۔ وہ امریکہ میں رہتے ہوئے اب تک مختلف خطرناک امراض کے 14 ویکسین تیار کر چکے ہیں۔ انہیں ملیریا کے لئے ستائیس برس کی تحقیق کے بعد دنیا کی پہلی ویکسین کی تیاری کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ اس کامیاب تجربے کی بنیاد پر امریکہ نے انہیں نصف درجن سے زائد قومی سطح پر عالمی معیار کے اداروں کی ممبر شپ دے رکھی ہے، جہاں سے انہیں سالانہ 30 لاکھ ڈالرز سے زائد سیلری مل رہی ہے۔ وہ کئی ایسے بڑے پروجیکٹ سر کر چکے ہیں، جن کے عوض انہیں پچاس ملین تک کی رقم ملتی رہی ہے۔ ڈاکٹر منصف امریکی فارما سیوٹیکل ریسرچ کارپوریشن مینوفیکچرز کے بورڈ آف ڈائریکٹر (پی ایچ آر ایم اے) امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی اور بائیو ٹیکنالوجی انڈسٹری آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ہیں۔
اسی طرح ڈاکٹر منصف السلاوی عالمی سطح کی بڑی دوا ساز امریکی کمپنی گلیکسو سمتھ کلائن میں ویکسین کی تیاری کے